مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بھیس میں اسپتال میں داخل ہوئے


ویب ڈیسک January 30, 2024
اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور نرسز کا بھیس بدل کر اسپتال میں داخل ہوئے تھے، فوٹو: ویڈیو گریب

اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بن کر مغربی کنارے کے ابن سینا اسپتال میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان تینوں فلسطینی نوجوانوں کا تعلق حماس کے اُس سیل ہے جو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت محمد، باسل الغزاوی اور محمد جلامنہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔




سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے فلور پر ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں چند افراد داخل ہوتے ہیں اور کوٹ اتار کر اسلحہ نکال لیتے ہیں۔

یہ مسلح افراد ایک کمرے میں داخل ہوکر بستر پر لیٹے دو فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسا دیتے ہیں جب کہ ایک اور فلسطینی نوجوان کو پکڑ کر فرش پر بٹھا دیتے ہیں اور بعد ازاں اسے بھی قتل کردیتے ہیں۔

Israeli forces killed 3 Palestinian in Abn E Sina Hospital

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں بھیس بدل کر داخل ہونے والے مسلح افراد ان کے اسپیشل سیکیورٹی فورسز کے کمانڈوز تھے جو اسرائیل پر حملوں کے ذمہ دار افراد کو ''سزا'' دینے آئے تھے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جب کہ 65 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں