یہ بجٹ عوامی نہیں، جمشید دستی نے احتجاجاً کاپیاں پھاڑدیں

نمائندگان ایکسپریس  بدھ 4 جون 2014
دوسراطریقہ اختیارکرنے پرمجبورنہ کریں،اسپیکر،حکومتی ارکان نے ’’گوگو‘‘ کے نعرے لگائے   فوٹو: اے پی پی/فائل

دوسراطریقہ اختیارکرنے پرمجبورنہ کریں،اسپیکر،حکومتی ارکان نے ’’گوگو‘‘ کے نعرے لگائے فوٹو: اے پی پی/فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پراپوزیشن ارکان نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور وزیرخزانہ کی تقریرتحمل سے سنی تاہم آزادرکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے ہنگامہ کرتے احتجاجاًکاپیاں پھاڑدیں اوراجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

وزیرخزانہ جب بجٹ تقریر کررہے تھے تو جمشیددستی نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے کہاکہ یہ سرمایہ داروں کا بجٹ ہے۔ اس میںعوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔

اسپیکرسردار ایازصادق نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا، آپ خاموش ہوجائیں، مجھے مجبور نہ کریں کہ کوئی دوسراطریقہ اختیارکروں۔ وزیرمملکت شیخ آفتاب نے انھیں اپنی نشست پربٹھانے کی کوشش کی تاہم آزادرکن ایوان سے باہرچلے گئے جس پرحکومتی ارکان نے ’’گوگو‘‘ کے نعرے لگائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔