- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
- کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان
- جامعہ کراچی؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کیلیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب
- عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس
- بھارت؛ کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا
- عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت؛ دیت ادا نہ کرنے پر بلڈر کو جیل بھیجنے کا حکم
- اپنی قیادت پر غصہ کرتے پی ٹی آئی کارکنوں کی ویڈیو جاری
بی جے پی رہنما کے قتل کے الزام پر مسلم تنظیم کے 15 کارکنوں کو سزائے موت
کیرالا: بھارت کی ریاست کیرالا میں عدالت نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما کے قتل کے الزام میں کالعدم مسلم تنظیم پاپولرفرنٹ (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو سزائے موت سنادی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے ضلع الپوزہا میں سیشن عدالت نے بی جے پی کے مقامی رہنما رنجیتھ سری نواسن کے قتل کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنجیتھ سری نواسن کو 2021 میں ان کے اہل خانہ کے سامنے قتل کیا گیا تھا اور اس سے بدلہ قرار دیا گیا تھا اور سزا پانے والے ملزمان کا تعلق پی ایف آئی سے ہے جو ایک مسلمان تنظیم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مذکورہ 15 سے 8 ملزمان اس واقعے میں براہ راست ملوث نکلے جبکہ دیگر ان کے ساتھی مسلح ہو کر گھر کے باہر کھڑے رہے، چند ملزمان کا تعلق پی ایف آئی سے جبکہ دیگر کا تعلق اس کے سیاسی یونٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سے تھا۔
بی جے پی کی حکومت نے 2022 میں پی ایف آئی پر پابندی عائد کردی تھی اور ان پر دہشت گرد گروپس سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رنجیتھ سری نواسن کی بیوہ نے بتایا کہ اگرچہ ان کا نقصان ناقابل تلافی ہے لیکن فیصلہ اطمینان بخش ہے، سری نواسن کو 19 دسمبر 2021 کو ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔
بی جے پی رہنما کے قتل سے قبل ایس ڈی پی آئی کے رہنما کے ایس شان کو قتل کیا گیا تھا اور پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شان کا قتل راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن کے قتل کے جواب میں کیا گیا ہے اور بعد میں آر ایس ایس کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔