اسٹرنگز ٹوٹنے کے بعد فیصل کپاڈیا اپنا سولو البم ریلیز کرنے کیلئے تیار

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے 25 مارچ 2021 میں اسٹرنگز بینڈ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک January 31, 2024
فیصل کپاڈیا نے اپنے سولو البم ’زندگی جہاں لے جائے‘ کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا : فوٹو : فائل

مشہورِ زمانہ 'اسٹرنگز' بینڈ کے ختم کے بعد پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف موسیقار فیصل کپاڈیا اپنا سولو البم ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فیصل کپاڈیا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی 'بلیک اینڈ وائٹ' تصویر پوسٹ کی جس میں وہ زمین پر بیٹھے ہیں، اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے اپنے سولو البم 'زندگی جہاں لے جائے' کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

موسیقار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "کیا آپ میرے نئے البم کے لیے تیار ہیں؟"

انہوں نے اپنے البم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ " تاریخ 2 فروری 2024 محفوظ کرلیجئے"۔




واضح رہے کہ تین دہائیوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988ء میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990ء میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سوچ لیا تھا 'اسٹرنگز' کو اس کے عروج پر ختم کرنا ہے، بلال مقصود

اس بینڈ کو اصل پہچان تب ملی جب انہوں نے 2000ء میں گیت ''دور'' ریلیز کیا اور پھر کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے اس بینڈ نے دھانی، نجانے کیوں کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع جیسے سپر ہٹ گیت پیش کیے۔

اس بینٖڈ کے کامیاب 33 سال کے بعد، بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے 25 مارچ 2021 میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ہم اسٹرنگز بینڈ کو ختم کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں