فلم ’خدا گواہ‘ کیلئے امیتابھ نے سری دیوی کو کس طرح راضی کیا تازہ انکشاف

اداکارہ کو اپنے دور میں ’لیڈی بچن‘ سمجھا جاتا تھا اور وہ مرد فنکاروں کے برابر معاوضہ لیا کرتی تھیں


ویب ڈیسک January 31, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ انڈسٹری کے حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم 'خدا گواہ' میں کام پر راضی کرنے کیلئے امیتابھ بچن نے سری دیوی کو پھولوں سے بھرا ٹرک تحفے میں بھیجا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن چاہتے تھے کہ فلم میں ان کے مدمقابل سری دیوی کام کریں لیکن اداکارہ نے اسکرین ٹائم کم ہونے پر فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

سری دیوی کو فلم میں اداکاری کیلئے راضی کرنے کیلئے امیتابھ نے انہیں پھولوں سے بھرا ٹرک بھیجا اور انہیں اداکار کے مساوی اسکرین ٹائم دینے کا وعدہ کیا گیا۔

'خدا گواہ' میں سری دیوی کا اسکرین ٹائم بڑھانے کیلئے ان کا ڈبل رول بنایا گیا اور ان کا معاوضہ بھی امیتابھ بچن کے برابر تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو اپنے دور میں 'لیڈی بچن' سمجھا جاتا تھا اور وہ مرد فنکاروں کے برابر معاوضہ لیا کرتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں