- نائیجیریا؛ سالانہ مذہبی تقریب کیلئے جانے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 150 افراد لاپتا
- چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- ربیع سیزن میں پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا، ارسا
- ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
- لبنان؛ حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- اسموگ ایکشن پلان کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی
- 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، علیمہ خان
- ویت نام ؛ برڈ فلو کی وجہ سے دو ماہ میں 53 شیر اور چیتے ہلاک
- ٹرانسفارمیشن پلان، ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیے
- پی ٹی ایم کے کیمپ پر پولیس کارروائی، بیرسٹر سیف نے ملبہ وفاق پر ڈال دیا
- پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
- آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے حالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول بھٹو زرداری
- توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی
- نواز شریف کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا
- معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی
- ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی
- پنجاب میں7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
- معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
- ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، کسی کو نقصان پہنچانا ہمارا مقصد نہیں، علی امین گنڈاپور
- اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا
چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی سفارتی اسناد وصول کیں جس کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
مولوی اسد اللہ بلال کریمی 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔
یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے اواخر میں چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔
اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا تھا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔
قبل ازیں ستمبر 2023 میں طالبان نے ژاؤ شینگ کو کابل میں چینی سفیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔