مری میں برف باری سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل

فیس ادا کرکے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے گیا، واپس آیا تو کھلے آسمان تلے برف میں دھنسی ہوئی ملی، سیاح کی شکایت


ویب ڈیسک February 01, 2024
ویڈیو میں سیاح فیس ادائیگی کے باوجود پارکنگ مافیا کی زیادتیوں سے متعلق شکایت کررہا ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے بعد جہاں وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، وہیں سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مری میں برف باری کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکنگ مافیا نے سیاحوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح رواں سیزن میں پھر سے لوٹ مار شروع کردی ہے۔

مری میں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والا ایک سیاح اپنی گاڑی پارکنگ میں چھت کے نیچے کھڑی کرنے کی باقاعدہ فیس ادا کرکے گیا، مگر جب وہ واپس آیا تو اس کی گاڑی کھلے آسمان تلے سڑک پر برف میں دھنسی ہوئی ملی۔

سیاح کی جانب سے شکایت پر مبنی ویڈیومنظر عام پر آ گئی، جس میں اسے پارکنگ مافیا سے متعلق شکایت کرتے سنا جا سکتا ہے۔سیاح ویڈیو میں ڈی سی مری اور ٹورسٹ کو شکایت کرتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کی اپیل کررہا ہے۔

دوسری جانب ٹی ڈی سی پی پنجاب کے عملے نے سیاح کی جانب سے شکایت نوٹ کرلی ہے۔

[video width="720" height="1280" mp4="https://c.express.pk/2024/02/tourist-parking-issue-1706768263.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں