لندن میں الطاف حسین کے گھرکی تلاشی مکمل، رہائش گاہ پر مقامی پولیس تعینات

ویب ڈیسک  بدھ 4 جون 2014
سرچ آپریشن کے دوران 12 سے زائد ڈبوں میں شواہد کو جمع کرکے ضبط کرلیا گیا ہے۔  فوٹو: فائل

سرچ آپریشن کے دوران 12 سے زائد ڈبوں میں شواہد کو جمع کرکے ضبط کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کی خصوصی ٹیم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر کی تلاشی مکمل کرکے کنٹرول مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 40 سے زائد ماہر ین نے نارتھ ویسٹ لندن میں واقع الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی کا کام مکمل کرلیا ہے، 24 گھنٹوں سے زائد دورانیے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں فرانزک ماہرین اور عمران فاروق قتل کیس کی تفتیشی ٹیم بھی شامل تھی، سرچ آپریشن کے دوران  بڑی مقدار میں شواہد جمع کئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مقامی پولیس کے 6 اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اہلکاروں نے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو حراست میں لے کر ان کے گھر میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔