کینسر کے سبب یادداشت کھونے سے متعلق اہم انکشاف

کینسر کی رسولیوں سے خارج ہونیوالے وائرس نما پروٹین مدافعتی نظام کو بےقابو کرتےہوئے دماغی خلیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں


ویب ڈیسک February 02, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ خاص کینسر کی رسولیوں سے خارج ہونے والے وائرس نما پروٹین مدافعتی نظام کو بے قابو کرتے ہوئے دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اینٹی ایم2 پیرا نیوپلاسٹک نیورولوجیکل سنڈروم نامی کیفیت کے سبب تیزی سے بڑھنے والی علامات میں یادداشت کا کھونا، رویے میں تبدیلی، رابطے کی صلاحیت کا کھودیا جانا اور یہاں تک کہ دوروں کا پڑنا بھی کا حصہ ہے۔

جرنل سیل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نایاب اعصابی بیماری 10 ہزار کینسر کے مریضوں میں ایک سے بھی کم فرد کو لاحق ہوتی ہے۔اس کیفیت کی مخصوص علامات تو ہر فرد میں مختلف ہوسکتی ہیں لیکن ان سب میں اعصابی نظام کے خلاف فوری مدافعتی رد عمل ہمیشہ شامل ہوتا ہے جو نظام کو تیزی سے نقصان پہنچاتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اکثر مریضوں کو ان اعصابی علامات کا مشاہدہ اپنے اندر کینسر کی تشخیص سے پہلے ہوسکتا ہے۔ یہ علامات مدافعتی نظام کے اچانک سے دماغ میں موجود مخصوص پروٹین (بشمول پی این ایم اے 2) کو نشانہ بنانے کی صورت میں پیش آتی ہے۔

(تصویر: یونیورسٹی آف یوٹاہ) (تصویر: یونیورسٹی آف یوٹاہ)

جدید خردبینی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے جب محققین نے پروٹین کے سانچے کو پرکھنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ متعدد پی این ایم اے 2 فوری طور پر کچھ وائرسز کے بیرونی خول سے مشابہ 12 طرفہ کمپلیکسز کی شکل ڈھال سکتے ہیں۔

چونکہ مدافعتی نظام کا بنیادی کام وائرس پر حملہ کرنا ہوتا ہے اس لیے پی این ایم اے 2 کا وائرس نما سانچہ اس کو آسان ہدف بناتا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج اعصابی علامات کا سامنا کرنے والے کینسر کے مریضوں کے دماغ میں اینٹی باڈیز روکنے کی راہ دریافت کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں