- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
فلم کی کامیابی یا ناکامی کو خاطر میں لائے بغیر بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،مادھوری
نئی دہلی: بالی ووڈ پر ایک طویل عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت کا کہنا ہے کہ اُن کا فلم انڈسٹری میں کسی سے مقابلہ نہیں وہ تو صرف شائقین کے لئے عمدہ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی آخری دو فلمیں ‘ڈیڑھ اشقیہ’ اور ‘گلاب گینگ’ باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ فلم کی کاروباری کامیابی یا ناکامی کو خاطر میں نہیں لاتیں بلکہ اپنے شائقین کے لئے بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انھیں امید ہے کہ ان کی دونوں فلمیں مستقبل میں اداکاراؤں کے لئے نئی جہت ضرور متعارف کرائیں گی کیونکہ یہ فلمیں کسی مرد اداکار کے گرد نہیں گھومتیں بلکہ اس کے تانے بانے مضبوط کہانی کے ذریعے بنے گئے ہیں۔
مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن انھوں نے اب تک اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا کیونکہ وہ اس وقت ٹی وی کے رئیلٹی شوز میں اس قدر مصروف ہیں کہ انھیں کسی اور جانب سوچنے کی فرصت ہی نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔