پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم کے لئے صرف 20 روز میں 7 کلو وزن کم کر لیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 جون 2014
پریانکا نے سخت محنت اور ورزش سے اپنا وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، ٹرینرجھرنا۔ فوٹو: فائل

پریانکا نے سخت محنت اور ورزش سے اپنا وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، ٹرینرجھرنا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی آنے والی فلم “دل دھڑکنے دو”  کے لئے صرف 20 روز میں 7 کلو وزر کم کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کو زویا اختر کی نئی آنے والی فلم “دل دھڑکنے دو” کی شوٹنگ کے لئے اپنا وزن کم کرنے کا کہا گیا جو انہوں نے فلم “میری کوم” کے لئے بڑھایا تھا جس پرعمل کرتے ہوئے اداکارہ نے صرف 20 روز میں اپنا 7 کلو وزن کم کرلیا۔ دل دھڑکنے دو میں پریانکا چوپڑا ایک پنجابی بزنس ویمن کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ فلم کے دیگرستاروں میں رنویر سنگھ، انوشکا شرما، انیل کپور، شیفالی شاہ اور فرحان اختر شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی ٹرینر  کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 روز میں 7 کلو وزن کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن پریانکا نے سخت محنت اور ورزش کر کے اپنا وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔