بگ باس شو میں شریک فنکارہ ریپ کا شکار بن گئیں
دہلی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور وہ ریپ کے ملزم کی تلاش کررہی ہے
بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں شریک ایک فنکارہ نے ریپ کا مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فنکارہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا کہ ان کے ایک دوست نے دہلی میں ان کا ریپ کیا ہے۔
فنکارہ کے مطابق دوست نے انہیں گھر میں پارٹی کی دعوت دی اور ان کے پینے کی شے میں نشہ آور چیز ملا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پچھلے برس پیش آیا ہے، پولیس نے حفاظتی تدابیر کے تحت فنکارہ اور ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
دہلی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور وہ ریپ کے ملزم کی تلاش کررہی ہے۔