سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں ناکام ہیں فضل الرحمان

قوم صرف اُسے ووٹ دے گی جس کا نشان کتاب ہے، جے یو آئی سربراہ کا ٹانک میں جلسے سے خطاب


ویب ڈیسک February 02, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں ناکام ہیں اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی گئیں ہیں۔

ٹانک میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان توڑنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والوں کے مقابلے کیلیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا انتخابی نشان کتاب ہے اس کتاب کی عزت ہر مسلمان کرتا ہے،قوم صرف اس کو ووٹ دے گی جس کا نشان کتاب ہو، سب ملکر کتاب کو کامیاب کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ' عمرانی فتنے نے نوجوانوں کے اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے، عمرانی فتنے کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے'۔ انہوں نے کہا کہ 'میں پٹھان ہوں اور پٹھان اپنی برابری کی حیثیت سے دشمنی کا قائل ہے، میرا مخالف جیل میں یو اور میں آزاد اس مقابلے کا کوئی مزا نہیں ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں