رشمیکا مندانا نے اپنے بوائے فرینڈ وجے کونڈا کے متعلق خاموشی توڑ دی
27 سالہ اداکارہ اور ان کے ساتھی اداکار وجے دیورا کونڈا کی رواں ماہ منگنی کی افواہیں زیر گردش ہیں
بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورا کونڈا کے متعلق کہا ہے کہ وہ ہر معاملے پر ان سے مشاورت کرتی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں رشمیکا مندانا نے بتایا کہ وجے نے پروفیشنل زندگی میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے اور وہ ان کے مشوروں کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا وجے سیدھی، سچی اور کھری بات کرتا ہے اور وہ ایسی شخصیت ہے جس کی میرے دل میں بہت عزت ہے۔
27 سالہ رشمیکا مندانا اور ان کے ساتھی اداکار وجے دیوراکونڈا کی رواں ماہ منگنی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
واضح رہے کہ رشمیکا اور وجے نے تیلگو فلموں گیتھا گووندام اور ڈیئر کامریڈ میں اکٹھے کام کیا ہے۔