بھارت میں 568 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا 2 اہلکار گرفتار

بھارت میں اجتماعی شادی کے لیے 51 ہزار روپے دیے جاتے ہیں


ویب ڈیسک February 04, 2024
بھارت میں اجتماعی شادی کے لیے 51 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں اجتماعی شادی کے پروگرام میں جعلی دلہا دلہن نکل آئے جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 2 سرکاری اہلکاروں سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجتماعی شادی کے لیے حکومت 51 ہزار روپے فراہم کرتی ہے جس میں سے 35 ہزار روپے لڑکی کو ملتے ہیں جبکہ 10 ہزار روپے شادی کے سامان کی خریداری کے لیے ہوتے ہیں اور 6 ہزار روپے تقریب کے لیے دیے جاتے ہیں۔

ایسی ہی اجتماعی شادی کی تقریب اترپردیش میں 25 جنوری کو رکھی گئی تھی جس میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رکنِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجتماعی شادی میں فراڈ کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جس میں دلہا اپنا منہ چھپائے ہوئے تھے اور دلہنوں نے خود ہی اپنے گلے میں ہار ڈالے۔

ان میں اکثر وہ جعلی دلہا دلہن تھے جو اجتماعی شادی کی تقریب دیکھنے آئے تھے لیکن سرکاری اہلکاروں نے انھیں پکڑ کر شادی کا لباس پہنایا اور جعلی دلہا دلہن بننے پر 500 سے 2 ہزار معاوضہ دینے کی پیشکش کی۔

پولیس نے ویڈیوز سے شناخت کرکے دلہا دلہنوں سے رابطہ کیا تو اکثر نے بتایا کہ انھیں سرکاری اہلکاروں نے ایسا کرنے کا کہا تھا اور اس کام کے لیے معاوضہ بھی دیا تھا۔





جس پر پولیس نے 2 سرکاری اہلکاروں سمیت 15 منتظمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں