ہانگ کانگ میں ایئرپورٹ ملازم طیارے سے کچل کر ہلاک

طیارے کے پہیوں سے کچلے جانے کے باعث ایئرپورٹ کا ملازم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک February 06, 2024
ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے کے رن وے پر طیارے نے ایئرپورٹ ملازم کو کچل دیا، فوٹو: فائل

ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے کے رن وے پر 34 سالہ اردن کا شہری ''ٹو ٹرک'' سے گر کر عقب سے آنے والے ہوائی جہاز کی زد میں آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کی ٹکر سے 34 سالہ اردنی شہری نے شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہ رن وے پر بند ہونے والے طیاروں کو کھینچنے کے لیے استعمال ہونے والا Tow Truck چلا رہا تھا۔

حادثے کے وقت ہوائی اڈے کا یہ ملازم اُس ٹَو ٹرک کی مسافر سیٹ پر بتیٹھا تھا جو طیارے کو کھینچ کر ہینگر کی جانب لا رہا تھا۔ اس دوران کسی وجہ سے وہ ٹوَ ٹرک سے گر کر کھینچے جانے والے طیارے کے پہیوں میں کچلا گیا۔

اردنی شہری کے ٹَو ٹرک سے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا ٹَو ٹرک کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہوگا اور ساتھ بیٹھے ملازم نے سیفٹی بیلٹ نہیں باندھا ہوگا۔

سیٹ بیلٹ نہ بندھے ہونے کی وجہ سے موڑ کاٹنے کے دوران وہ ٹَو ٹرک سے گر گیا۔ تیز رفتاری کے امکان اور غفلت برتنے پر ٹَو ٹرک کے 60 سالہ ڈرائیور کو ایئرپورٹ سیکورٹی نے حراست میں لے لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں