عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 13 فروری تک ملتوی

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا


کورٹ رپورٹر February 06, 2024
فوٹو: فائل

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات میں سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی درخواست ضمانتوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی 13 فروری کو ہوگی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی وکالت ایڈووکیٹ وحید انجم کررہے تھے جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری غیر حاضر تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 9 مئی کے ایک مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں شیخ رشید کو گرفتار کرنے کی درخواست کی اور شیخ رشید کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ عدالت نے پولیس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو تینوں مقدمات میں ڈسچارج کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے