- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
سنگساری کیس: فرزانہ کا سابق شوہر اور 2 بھائی ننکانہ صاحب سے گرفتار
لاہور: فرزانہ سنگساری کیس میں پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر مظہر اقبال، 2 بھائیوں زاہد اور غلام علی کو گرفتار کرلیا، 10ملزم پہلے ہی زیرحراست ہیں۔
آن لائن کے مطابق ملزموں کو ننکانہ سے پکڑا گیا، مقتولہ کے ایک بھارتی رشتہ دار اور ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلیے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے رپورٹ آج (جمعرات کو ) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے جائے گی، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی اولاہور اور تھانہ مزنگ کے ایس ایچ اوکو آج طلب کرلیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی ڈویژن بینچ نے قراردیا کہ مذکورہ واقعہ سنگین اورافسوسناک نوعیت کاتھا مگر یہ کہنا کہ واقعہ عدالت کے باہرپیش آیا سراسرغیر متعلقہ بات ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ سیکیورٹی کے حصار میں اضافہ کیا جائے، ایسے معاملات میں پولیس کی عدم دلچسپی اور تفتیش کے مروجہ طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔