- کراچی اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمد
- دنیا کا سب سے پرانا ہفتہ وار برائے فروخت
- شام میں بھی حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز پھٹنے سے 14 افراد زخمی
- نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
- مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- وفاقی وزیرقانون مجوزہ آئینی ترمیم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے
- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث، ایک اور واردات کا انکشاف
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی، شائقین پریشان
کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2024 کے ٹکٹوں کی فروخت مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جانب سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk پر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ منگل کو شام 5 بجے شروع ہونے کی خوش خبری سنائی گئی تھی مگر مقررہ وقت کے بعد بھی ویب سائٹ کا سرور ہی ڈاﺅن ہوگیا اور ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہوسکی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹ نہ ملنے پر مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور مایوس شائقین میڈیا دفاتر میں فون کرکے بکنگ کا آغاز نہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے رہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9 کا شیڈول آگیا، ٹکٹ کب ملیں گے، جانیے
پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 6 فروری کو شروع ہوگی اور ٹکٹ کی کم ازکم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے ہوگی۔
ٹکٹوں کے حوالے سے بورڈ نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، بورڈ کی جانب سے ہر میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز سے وعدہ توڑ دیا
لاہور میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ ساڑھے 6 سے 1200 روپے تک کی رکھی گئی ہے، کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 روپے، لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ 10 سے 18 ہزار مقرر کی گئی ہے، کراچی میں ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے، ملتان کے ہاسپٹیلٹی بکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہے، راولپنڈی میں پریمیئم ٹکٹس ایک ہزار سے 2500 روپے اور پلاٹینم بکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار تک ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔