- مخصوص نشست کیس : فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، سپریم کورٹ
- ٹائپ 1 ذیابیطس مریضوں میں ورزش کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ماہرین
- یہ پھل ذیابیطس اور موٹاپے کو روکنے میں انتہائی معاون ہیں
- دارچینی کی ایک تہائی مصنوعات میں سیسہ دریافت
- اہرامِ مصر کے اوپر غیرمرئی بلبلوں کی نشاندہی
- حاملہ خواتین زیادہ چکنائی والی غذا سے احتیاط برتیں، ماہرین
- سینیٹ اجلاس، نمبرز پورے نہ ہونے پر حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم موخر کردیں
- سائیکڈیلکس ڈپریشن کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے، ماہرین
- عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان
- عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول
- کانگو؛ حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت
- سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات
- "سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو"
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید
- پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار
- سونے کی قیمت آج پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اڈیالہ جیل سے نفرت سے بھرپور "قوم کو پیغام" جاری ہو رہے ہیں، شیری رحمان
- وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش
- سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا علان
- پانی کی بچت میں خواتین کا کردار
جرمن شہزادی 'پلے بوائے' کیلئے برہنہ تصویر بنوانے والی پہلی شاہی خاتون بن گئیں
برلن: جرمنی کی شہزادی زینیا فلورینس گیبریلا سوفی ایریس مشہور میگزین ‘پلے بوائے’ کے لیے برہنہ تصاویر بنوانے والی پہلی شاہی خاتون بن گئی ہیں اور ان برہنہ تصویر میگزین کے مقامی ایڈیشن کے سرورق پر دی گئی ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میگزین نے رپورٹ میں بتایا کہ شہزادی سیکسونی زینیا فلورینس گیبریلا سوفی ایریس کی برہنہ تصویر مقامی ایڈیشن میں شائع ہوگی، جس کا مقصد عورت کی خوب صورتی دکھانا ہے اور شہزادی نے ان تصاویر کی اشاعت کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی کے والد کے پردادا فریڈرک آگسٹ 3 سیکسونی کے آخری بادشاہ تھا جن کا انتقال 1932 میں ہوا تھا اور شہزادی نے مقامی میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کا تعارف مزاح اور محبت کرنے والے انسان کے طور پر کیا جاتا ہے اور یقیناً وہ اس کی اجازت دیتے اور میرا ان کے ساتھ خصوصی لگاؤ ہے۔
جرمنی کی 37 سالہ شہزادی نے ایک ہزار سال پرانےہاؤس آف ویٹن سے تعلق جوڑنے کا دعویٰ کیا اور وہ سمجھتی ہیں ان کا شاہی خاندان ان تصاویر کی اجازت نہیں دے گا۔
اپنی بچپن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے شہزادی کا خطاب بچپن میں تکلیف دہ تھا اور اسکول میں دوستوں کو اس وقت معلوم ہوا جب میں ساتویں کلاس میں تھیں اور اس کا تجربہ بھی بھیانک تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کلاس میں جب تعارف ہوا تو لڑکیوں نے پہلے ہی خادمہ رکھنے کا پوچھا اور لڑکوں نے شادی کی پیش کش کی تاکہ وہ شہزادے بن سکیں تاہم اب وہ شاہی منصب کو ایک نعمت سمجھ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے انہیں جرمن کے ڈائی برگ، سمر ہاؤس آف اسٹارز اور بیٹل آف دا رئیلٹی اسٹارز جیسے مختلف رئیلٹی شوز میں شرکت کا موقع مل رہا ہے۔
شہزادی نے بتایا کہ وہ رئیلٹی شوز میں حقیقت پسندانہ سوچ دکھانا چاہتی ہیں اور جو میں ہوں وہی لوگوں کو نظر آؤں، دوسری جانب ہاؤس آف ویٹن نے ان کا وہ دعویٰ مسترد کردیا ہے جو انہوں نے اپنے آبا و اجداد کے حوالے سے 2011 میں اپنی سوانح حیات زینیا: دا لائف آف اے پرنسز ان دا ٹوئنٹی فرست سنچری میں کیا تھا۔
جرمنی کے علامتی شاہی خاندان کی سربراہ ماریہ ایمونئیل نے زینیا کی سوانح سے متعلق ردعمل میں کہا کہ وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں اور ہزار سالہ پرانے ہاؤس آف ویٹن کی بدنامی کا باعث ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔