پی ایس ایل9؛ کے آفیشل اینتھم کی ریکارڈنگ مکمل

عباس رضا  بدھ 7 فروری 2024
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ”کھل کے کھیل“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی۔

اس گانے میں علی ظفر کا ساتھ آئمہ بیگ نے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کیلیے کوئی اچھے سے اسٹیپ بتائیں۔


خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2  بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔