- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا اپنی سیاسی زندگی کے اہم ترین فیصلے کا اعلان
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے کے واقعات
راولپنڈی: قومی اسمبلی کے حلقوں میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے دوران جھگڑے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
حلقہ این اے 54 ٹیکسلا پی پی 12 میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول موہڑہ میں آئی پی پی کے سرور خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سعد علی گروپ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے اس جھگڑے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی۔
علاوہ ازیں حلقہ این اے 53 پنڈ جھاٹلہ میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا، جہاں خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ اطلاعات کے مطابق خواتین کے درمیان جھگڑا لائن میں دھکا لگنے کی وجہ سے شروع ہوا۔ بعد ازاں پولیس اور انتخابی عملے نے معاملے کو سلجھایا۔
دریں اثنا این اے 49 اٹک میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کی وجہ سے 2 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر روکنا پڑا۔ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھانگی حضرو پر پولنگ کا عمل روکا گیا، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن یوسی آفس نارٹوپہ اٹک پر بھی پولنگ کا عمل روکنا پڑا ۔
جھگڑے کا ایک اور واقعہ ملتان میں پیش آیا، جہاں قومی اسمبلی کے حلقہ 149 میں کریم ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کی پرچی کٹوانے پر مختلف سیاسی کارکن آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی طلب کرلی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔