کراچی کا امن خراب کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، ڈی جی رینجرز سندھ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جون 2014
سندھ رینجرز کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میجر جنرل رضوان اختر فوٹو: ایکسپریس نیوز

سندھ رینجرز کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میجر جنرل رضوان اختر فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کے امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہی نہیں معاشی حب بھی ہے، اگر شہر ایک گھنٹے بند ہوجائے تو ملک کو 2ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور شہر قائد ایک دن بند رہے تو اس کا ازالہ مہینوں میں بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں اور مختلف علاقوں کےدورے بھی کررہے ہیں اگر کہیں بھی کسی شرپسند نے شہر کا امن خراب کرنے کی کوش کی تو اس کے خلاف کسی بھی امتیاز کے بغیر بھرپور کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہم پولیس کے ساتھ مل کر ہم ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔