اس فراڈ الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، جی ڈی اے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 فروری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیدیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، میر مرتضیٰ خان جتوئی، ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا، سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، لیاقت علی خان جتوئی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ڈاکٹر صفدر علی عباسی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن منعقد کرنے والے اداروں کو خبردار کیا کہ جہاں بھی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے وہاں ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے کوئی نہی بجا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اس فراڈ الیکشن کو یکسر رد کرتی ہے۔ ہم ہرگز  اپنا مینڈیٹ کسی کو چرانے نہی دینگے اور جی ڈی اے  بہت جلد اپنا آئندہ کا  لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جی ڈی کے رہنماؤں نے  اپنے کارکنوں کو ہر صورت پرامن رہنے اور قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔