مولانا فضل الرحمان پشین سے کامیاب، آبائی سیٹ ڈی آئی خان سے ہار گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 9 فروری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  265 پشین سے کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 265 پشین کے فارم 45 کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو تمام 312 پولنگ اسٹیشن سے 52429 ووٹ ملے اور وہ کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوارخوشحال خان کاکڑ 31 ہزار 436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیا تھا تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ڈی آئی خان ان کا آبائی حلقہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔