سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ ماہ 9.86 فیصد بڑھ گئی

بزنس رپورٹر  جمعـء 6 جون 2014
برآمدات 3.4فیصد گھٹ گئیں، مجموعی فروخت میں 6.3 فیصدکا اضافہ ہوا، مینوفیکچررز۔ فوٹو: فائل

برآمدات 3.4فیصد گھٹ گئیں، مجموعی فروخت میں 6.3 فیصدکا اضافہ ہوا، مینوفیکچررز۔ فوٹو: فائل

کراچی: سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ ماہ 9.86 فیصد کے اضافے سے2.309 ملین ٹن ہوگئی جو مئی2013میں2.102 ملین ٹن تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سیمنٹ کی برآمدات 3.4فیصد گھٹ کر 7لاکھ 59 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 7 لاکھ 85ہزار ٹن تھیں، اس طرح مئی 2014 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 6.3 فیصد کے اضافے سے 3.068 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.887 ملین ٹن تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت  3.3 فیصد بڑھ کر23.6ملین ٹن، سیمنٹ کی برآمدات 3.4 فیصد کم ہوکر 7.4 ملین ٹن اور مجموعی فروخت 1.7 فیصد کے اضافے سے 31.05 ملین ٹن ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مقامی فروخت22.8 ملین ٹن، برآمدات 7.7 ملین ٹن اور مجموعی فروخت 30.5 ملین ٹن رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔