خوابوں کی تعبیر

فائزہ مشتاق عظیمی  اتوار 11 فروری 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

بند کمرہ
نسیم بی بی، بہاولپور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی کمرے میں بند ہوں اور کافی پریشان اور اداس بھی ہوں ۔ مگر سمجھ نہیں آتا کہ میں آخر ہوں کہاں؟ مگر سوچ یہی ہے کہ میں کسی بند جگہ پہ ہوں اور کافی دنوں سے ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور کئی دن سے یہ خواب میرے اعصاب پہ سوار ہے اور مجھے پریشانی رہتی ہے کہ جانے اس کا کیا مطلب ہو ، مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

اونچی عمارت کی چھت پر تلاوت کرنا
ذیشان میمن، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی اونچی سی عمارت کی چھت پہ موجود ہوں اور لاوڈ سپیکر میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہوں۔ عمارت کی مختلف منزلوں پہ مختلف لوگ نکل کے مجھے سراہتے ہیں جس سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

پڑوسی کھانا دیتے ہیں
طاہر محمود، ساہیوال

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور کچھ کھانا چاہتا ہوں ۔ فریج چیک کرنے پہ بھی مجھے کچھ نہیں ملتا ۔ میں کافی پریشان بیٹھا ہوتا ہوں کہ بیل بجنے پہ باہر دیکھتا ہوں تو ہمارے ہمسائے ہوتے ہیں جو مجھے ایک ڈھکا ہوا ٹرے دیتے ہیں۔ میں اندر آ کر دیکھتا ہوں تو اس میں بھنا ہوا گوشت اور بہترین بریانی ہوتی ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر: اچھا خواب ہیے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ھنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

مارکیٹ میں گھومنا
دلنواز خان، کوئٹہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں مارکیٹ میں تیزی سے پھر رہا ہوں جیسے کسی چیز کی تلاش کر رہا ہوں ۔ اچانک میری نظر اپنے پاوں پہ پڑتی ہے تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ میرے پاوں میں جوتا نہیں ہوتا ۔ میں پریشانی کے عالم میں جوتا تلاش کرنے لگ جاتا ہوں اور میرے پاوں سارے مٹی سے اٹے ہوتے ہیں ۔ مگر کہیں کوئی جوتا نظر نہیں آتا ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

سسرال میں انگور بانٹنا
یاسین ملک، ملتان

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور ادھر ان کے فارم سے آئے انگور جو کہ بے حد شیریں اور لذیذ ہیں ۔ مختلف لوگوں کو بانٹنے کے لئے خوبصورت سے ڈبوں میں پیک کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ کھاتے ہوئے اس کی لذت سے بھی محظوظ ہو رہا ہوں ۔ اتنی دیر میں میرے سسر اندر آتے ہیں تو ان کے پیچھے ان کے کئی ملازم مزید انگوروں کی فصل لئے داخل ہوتے ہیں ۔ میرے سسر میری طرف اشارہ کر کے ان ملازموں سے کچھ کہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے ۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

سونے کی تیاری
ذاکر احمد، گجرات

خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور سونے کی تیاری کر رہا ہوں، ساتھ کچھ پریشانی بھی ہے کہ بیوی کی لڑائی کا خیال ہے۔ صبح جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ میری پوری داڑھی کٹی ہوئی ہے ، خود کو شیشے میں دیکھ کر ایک دم میں ڈر جاتا ہوں، اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوھر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

پھل کھانا
ثمینہ حیات، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرال سب سے ملنے آئی ہوں، وہاں میری ساس کی کوئی دوست ہمارے لئے ایک ٹوکری بھر کے فالسوں کی بھیجتی ہیں، ہم سب یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور سب بانٹ کے کھانا شروع کر دیتے ہیں جو کہ ذائقے میں بھی بہت لذیذ ہوتے ہیں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ علم میں کاملیت ہو گی، رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

دوستوں کے ساتھ گھومنا
نثار علی، لیہ

خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں کھانے پہ گیا ہوا ہوں، وہاں میرا ایک دوست ہم سب کو فالودہ کھلاتا ہے جو کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کھایا ہوتا ۔ مجھے اس کا ذائقہ بہت پسند آتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ اب میں اپنی فیملی کو بھی یہ کھلاوں گا ۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھ کر کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تحفہ ملنا
عنبرین خان، حیدر آباد

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میری ایک دوست کسی باہر کے ملک سے ہاتھ کا بنا ہوا ایک قالین لائی ہے ۔ جس کو دیکھ کر ہم سب حیران ہو رہے ہیں کہ کس قدر خوشنما اور دلفریب رنگ ہے ۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پر مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

چھت پر اژدھا
امینہ بیگم، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھر کی چھت پہ بہت بڑا سانپ ہے جو ایک طرف پڑا ہے۔ میں مارے خوف کے چیختی ہوئی گھر سے باہر بھاگتی ہوں ۔ برائے مہربانی اس کی کچھ تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

تازہ کھانا خراب ہونا
خانم بیگم، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کھانا کھا رہی ہوں مگر تمام کا تمام کھانا باسی اور بساند بھرا ہوتا ہے۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں کہ ابھی تو تازہ پکایا تھا پھر یہ کیسی بو اور بساند ہے۔ اتنا برا ہوتا ہے کہ مجھ سے کھایا نہیں جاتا۔

تعبیر : خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

تحفے میں سرمہ
خوشی محمد، چنیوٹ

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے خالو سعودی عرب سے آئے ہیں ۔ اور مجھے تحفے میں سرمہ دے کر گئے ہیں کہ یہ شفا والا سرمہ ہے اس کو روز لگایا کرو ۔ میں خوشی خوشی اس کو لے لیتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ رات کو لگا کر سویا کروں گا ۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔ کیونکہ میرے خالو تو کبھی عمرہ یا حج پہ نہیں گئے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

روشن راستہ
ناہید یوسف، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اکیلی کہیں جا رہی ہوں، راستہ بہت روشن ہے۔ دونوں اطراف میں خوب لائٹیں لگی ہیں مگر میرے علاوہ اس سڑک پہ اور کوئی نہیں ہے۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

پائوں پر چوٹ لگنا
تبسم علی، گوجرانولہ

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے ۔ میں اچانک نیچے بچھے میٹ سے الجھ کے نیچے گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ھڈی کے ٹوٹنے کا درد ہو ۔ تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں۔ مگر میری والدہ پریشان ہو کر پھٹے ہوئے میٹ کو ہی دیکھتی چلی جاتی ہیں کہ یہ سارا کیسے پھٹ گیا ۔

تعبیر:۔آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

ہمسائے کھانا دیتے ہیں
نذیراں بیگم، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر بیٹھی روزہ افطار کر رہی ہوں کہ دروازے پہ ہمارے ہمسائے آ کر ایک ٹرے دے جاتے ہیں کہ آج کی افطاری ہماری طرف سے ہو گی۔ ہم خوشی خوشی وہ لے کر میز کے گرد بیٹھ جاتے ہیں اور اس میں جو انتہائی لذیذ کھانے ہوتے ہیں ان کو مزے سے کھاتے سے ہیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

باغ لگوانا
نادیہ شریف، حافظ آباد

خواب: میں نے دیکھا کہ میں باغ میں ہوں اور وہاں بہت رنگا رنگ پھول کھلے ہیں جو مجھے بہت پسند آتے ہیں اور میں بہت سارے توڑ لیتی ہوں اور گھر آ کر میں ان کو مالی سے لگوا دیتی ہوں ۔گھر میں سب لوگ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ مگر اگلی صبح میں جب باغ میں جا کر دیکھتی ہوں تو وہ سب جل چکے ہوتے ہیں اور کوئی ایک بھی موجود نہیں ہوتا ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے ۔اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پر صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔