600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ

این این آئی  پير 12 فروری 2024
پاکستانی پروفیشنلز کی یہ کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے روانہ ہوئی، جواد سہراب ملک —فائل فوٹو

پاکستانی پروفیشنلز کی یہ کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے روانہ ہوئی، جواد سہراب ملک —فائل فوٹو

اسلام آباد: 600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی۔

غیر ملکی آجروں کے ساتھ معاہدہ کے تحت 600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی، معاہدے پر دستخط 90 روز قبل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے قطر کے ساتھ معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز کی یہ کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے روانہ ہوئی، اب تک مختلف غیر ملکی آجروں کے ساتھ 50 معاہدوں پر دستخط ہوئے، چند ہفتے میں معاہدوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔