- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اعصام برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کے منتظر
لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کے شدت سے منتظر ہیں۔
نمائندہ ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے نمائندگان سے خطاب کے حوالے سے تھوڑا نروس ضرورہوں تاہم میری کوشش ہے کہ اہم شخصیات کے سامنے مثبت تاثر چھوڑ سکوں، انھوں نے کہا کہ یہ کورٹ کے باہر میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہوگا، اپنی تقریر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ اعصام الحق کو برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر جان برکاؤ نے ہاؤس آف کامن سے خطاب کی دعوت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹینس اسٹار دنیا بھر کے نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ہیں۔ اعصام الحق ٹینس میں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ دنیا بھر کے مسائل زدہ عوام کی خدمت کرنے میں بھی پیش پیش ہیں، وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی سے منسلک ہوئے، اس دوران 2010 میں انھیں آرتھر ایش ہیومنٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اعصام الحق پاکستان، عراق، افغانستان اور کمبوڈیا میں ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں میں اسپورٹس کا سامان تقسیم کرنے میں بھی مصروف ہیں، وہ مستقبل میں انہی ممالک میں جنگ کی وجہ سے ٹانگوں سے محروم افراد میں ویل چیئر بھی باٹنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے حوالے سے اعصام الحق نے کہاکہ گراس کورٹ ہمیشہ سے میرا فیورٹ رہا،اس لیے کوشش ہوگی کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ انھوں نے کہا کہ فرنچ اوپن ڈبلز ایونٹ کے دوسرے ہی راؤنڈ میں شکست حیران کن تھی،گھٹنے کی انجری نے بھی پریشان کیا جس کی وجہ سے مکس ڈبلز میں شریک نہ ہوسکا لیکن اب مکمل فٹ ہوں، ومبلڈن کورٹ پر بہترین کھیل پیش کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔