- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے 10 کروڑ غریبوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کی منظوری دیدی

تجارت برادرانہ روابط سے ہم آہنگ ہونی چاہیے،سعودی سفیر سے گفتگو، قائداعظم میڈل دینے کا اعلان،کینیڈین ہائی کمشنرکی بھی ملاقات۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ملک کے10کروڑ غریب ترین افرادکے لئے مرحلہ وارنیشنل ہیلتھ انشورنس اسکیم کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز، وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑاور وزارت صحت اوروزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ نوازشریف نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام معاشرے کے معاشی طورپر پسماندہ لوگوں کوصحت کے تحفظ کی فراہمی کا واحد راستہ ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے جس نے شکایات کے حل پر مبنی نظام کے ساتھ غریب ترین افراد کے لیے سماجی تحفظ کانظام متعارف کرایاہے۔
اس پروگرام کے نتیجے میںمحروم معیشت طبقے کونہ صرف بلامعاوضہ صحت کی سہولتیںتک رسائی حاصل ہوگی بلکہ جدیدہیلتھ انفرااسٹرکچر کوترقی دینے میںبھی مددملے گی۔ یہ اسکیم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوفروغ دے گی اوراس سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیںگی۔ اس موقع پر مریم نوازنے بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا کہ یہ اسکیم سادہ خطوط پر استوار کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لاگت کی بچت یقینی بنائی جاسکے۔
اسکیم کے تحت ملک کے غریب لوگوںکو دل سے متعلق امراض، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، اعضا کا فیل ہو جانا اور کینسر جیسے بڑے امراض کے مفت علاج معالجے کی سہولتیںفراہم کی جائیں گی۔ سعودی عرب کے سبکدوش سفیرڈاکٹر عبدالعزیز الغدیرسے ملاقات میںنواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے خادمین حرمین شریفین شاہ عبداﷲ کی صحت اوردرازی عمراور سعودی عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔ ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیرکی خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو انھیں قائداعظم میڈل عطا کرنے کی بھی سفارش کی۔ کینیڈاکے ہائی کمشنرگریک گیوکاس سے گفتگومیں نوازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سرمایہ کاردوست پالیسیاں وضع کی ہیںاور وہ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبوںمیں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔