- اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
بھارت میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 12 افراد زخمی

صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب ایک گروپ کے رہنما کو اس موقع پر خطاب کے لئے نہ بلایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز
امرتسر: سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساںا ادرے کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے آپریشن ’’بلیو اسٹار‘‘ کے 30 برس مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب ایک گروپ کے رہنما کو اس موقع پر خطاب کے لئے نہ بلایا گیا۔ دونوں گروپوں کے درمیان تکرار نے دیکھتے ہی دیکھتے تصادم کی شکل اختیار کرلی، اور ایک دوسرے پر تلواروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا، تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقامی منتظمین کی مدد سے صورت حال پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 6 جون 1984ء کو گولڈن ٹیمپل میں موجود سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف بھارتی فوج نے آپریشن بلیو اسٹار کے نام سے کارروائی کی تھی جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، اسی کارروائی کی وجہ سے اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان ہی کے سیکیورٹی گارڈز نے قتل کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔