باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، کوالالمپورجانے والی قومی پروازمیں 15گھنٹے کی تاخیر

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جون 2014
تاخیر کا شکار پرواز کے مسافروں کو ہوٹل پہنچادیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے ۔ فوٹو؛ فائل

تاخیر کا شکار پرواز کے مسافروں کو ہوٹل پہنچادیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے ۔ فوٹو؛ فائل

کراچی:  پاکستان ایئرلائن کی کوالالمپور جانے والی پرواز طیارے میں خرابی کے باعث 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے کوالالمپور جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 896 کو جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے اپنی منزل مقصود کی جانب اڑان بھرنی تھی لیکن عین موقع پر پتہ چلا کہ طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے جسے دور کئے بغیر اسے روانہ نہیں کیا جاسکتا اور قومی ادارے کے پاس کوئی فاضل طیارہ بھی نہیں جس کے ذریعے مسافروں کو بروقت پہنچایا جاسکے۔ اس لئے مسافر بھی مجبور ہوکر طیارے کے ٹھیک ہونے کے منتظر ہیں اور اس پرواز کی روانگی کا وقت شام ساڑھے 7 بجے بتایا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے پرواز میں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل پہنچادیا گیا ہے ، پرواز کی روانگی تک وہ وہیں قیام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔