- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرلیا
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
- یوم جمہوریت پر صدر مملکت نے پیغام جاری کردیا
- آئینی ترامیم؛ خصوصی کمیٹی کی درخواست پر قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل
کینسر سے موت؛ پونم پانڈے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے اور ان کے سابق شوہر پر سروائیکل کینسر کی تشہیر کے نام پر موت کا ڈراما کرنے پر 100 کروڑ بھارتی روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فروری کو پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ افسوس کے ساتھ آگاہ کیا جاتا ہے، اداکارہ سروائیکل کینسر سے جنگ ہار گئیں اور اس موزی مرض میں ان کا انتقال ہوگیا۔
یہ خبر جنگل میں آگ کی تیزی سے پھیل گئی اور سرخیوں کی زینت بنی۔ جب اس حوالے سے پونم پانڈے کی مینیجر سے رابطہ کیا گیا تو نکیتا نے بھی اس بات کی تصدیق کہ اداکارہ اتر پردیش میں اپنے گھر پر فوت ہوگئیں۔
یہ خبر پڑھیں: ‘میں زندہ ہوں’، اچانک موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے کا ویڈیو پیغام
یہ خبر یونہی چلتی رہی اور تعزیتوں کا تانتا بندھا رہا جب کہ اس دوران سروائیکل کینسر سے متعلق بھی کافی بات ہوئی تاہم بعد میں پونم پانڈے نے خود بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور یہ سب سروائیکل کینسر سے آگاہی کے لیے ایک اسٹنٹ تھا۔
بعد ازاں پونم پانڈے پر ایک ایسی بیماری کا استحصال کرنے پر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے بے شمار لوگوں اور خاندانوں کو بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ سب صرف تشہیر کی خاطر کیا گیا۔
اس کے فوری بعد آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے اداکارہ پونم پانڈے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر متنازع تشہیری مہم کے پیچھے کام کرنے والی ایڈ ایجنسی نے سوشل میڈیا پر معافی نامہ بھی جاری کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں
اس کے باوجود صارفین کا غصہ کم نہ ہوا اور یہ تنازع جاری رہا اور اب ممبئی کے رہائشی فیضان انصاری نے کانپور پولیس کمشنر میں اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
شہری نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ پونم پانڈے اور ان کے شوہر نے فرضی موت کا ڈراما رچایا اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے کینسر جیسی سنگین بیماری کے نام پر دھوکا دیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور بالی ووڈ کمیونٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 100 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔