بلوچستان میں موٹر سائیكل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جون 2014
بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 7 جنوری 2013 كو امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر عائد کی تھی۔  فوٹو: فائل

بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 7 جنوری 2013 كو امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر عائد کی تھی۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ایک سال بعد صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

صوبائی محكمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ كے مطابق صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد موٹر سائیكل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی صوبائی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک کی منظوری کے بعد اٹھالی گئی ہے اور آئندہ احكامات تک شہری موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 7 جنوری 2013 كو امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر عائد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔