- ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان
- شہباز شریف اور روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، پاک روس رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
- اسٹریٹ کرائمز میں اِضافہ ہورہا ہے صوبائی حکومت نظر نہیں آرہی،امیرجماعت اسلامی کراچی
- کراچی؛ راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
- مخصوص نشستیں؛الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کرسکا
- دہشتگردی کے شکار پاکستان کے بیلسٹک میزائل پر پابندی کیوں؟ امریکی ردعمل آگیا
- مہمان پرندوں کی پاکستان آمد، شکاریوں نے بھی تیاریاں پکڑ لیں
- فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم
- پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر
- "بھارت کیلئے فائنل میں گول کرنیوالا بارڈر پر پانی کی بوتلیں بیچتا تھا"
- عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت
- سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- آئی ایم ایف کا مختلف عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس کیسز کی پیروی تیز کرنیکا مطالبہ
- بلوچستان میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس رپورٹ: تعداد 13 ہوگئی
- گوادر؛ مچھلی کا غیرقانونی شکارکرنے والے ٹرالرکی فشریز اہلکاروں پرفائرنگ
- پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن
- درختوں سے محبت کرنیوالے نے 50 سال پرانا درخت گود لے لیا
- آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
- آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی، وزیر مملکت خزانہ
پاکستان میں پی ٹی آئی کے بغیر اتحادی حکومت بننے پر امریکا کا ردعمل آگیا
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں نے پاکستان میں جنرل الیکشن کے دوران دھاندلی کے الزامات اور ممکنہ اتحادی حکومت سے متعلق سوالات کیے۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے بغیر اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے اس پر امریکا کا کیا ردعمل ہے جس پر میتھیو ملر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل برطانوی پارلیمانی نظام کے عین مطابق ہے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کے بننے کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔اس پر کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار امریکا کے پاس نہیں بلکہ پاکستانی عوام یہ فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
میتھیو ملر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ہمارے خیال میں یہ سب سے مناسب قدم ہے۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔