- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا اپنی سیاسی زندگی کے اہم ترین فیصلے کا اعلان
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
- یوم جمہوریت پر صدر مملکت نے پیغام جاری کردیا
خلیل الرحمان کا اگلی بار پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان
معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔
انشاللہ اگلی بار میں الیکشن لڑوں گا
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 14, 2024
ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔
of course — Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 14, 2024
اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پیار کے صدقے۔
اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے
میں اُس پیار کے صدقے— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 15, 2024
خلیل الرحمان قمر نے ملک کی ترقی میں کھڑی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہورہا۔
فرقہ بندی برادری ازم مہنگے انگلش سکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت یہ ہے میرے ملک کی ترقی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رکاوٹیں — Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 16, 2024
واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔