نامور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

ادکارہ کو ٹی وی ڈراموں اڑان اور آئی پی ایس ڈائریز سے شہرت ملی اور خاتون پولیس افسر کے کردار میں انہیں بہت سراہا گیا


ویب ڈیسک February 16, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

انڈیا کی نامور ٹی اداکارہ کویتا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا انڈسٹری کے مطابق 54 سالہ اداکارہ کینسر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا لیکن اسی دوران اُن کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اس سے جانبر نہ ہوسکیں۔

کویتا چوہدری کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے اور ان کے ساتھی فنکاروں اننگ دیسائی، امت بھل اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ادکارہ کو ٹی وی ڈراموں اڑان اور آئی پی ایس ڈائریز سے شہرت ملی اور خاتون پولیس افسر کے کردار میں انہیں بہت سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں