جمہوری وطن پارٹی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف کوئٹہ کی قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 فروری 2024
فوٹو ٹویٹر

فوٹو ٹویٹر

 کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 اور این اے 253 کے میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

دھرنے کے باعث سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک ہوگئی جس کے باعث کوئٹہ سے شکار پور اور دیگر اضلاع کو جانے والی ٹریک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنے کی قیادت سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کررہے ہیں جبکہ ہزاروں کارکنان اُس میں شریک ہیں۔ مظاہرین نے مظاہرین کا پی بی 10 اور این اے 253 کے چوالیس پولنگ اسٹیشنز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

نوابزادہ گہرام بگٹی نے شرکا سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی زدہ چوالیس پولنگ اسٹیشنز پر ننانوے فیصد ووٹ کاسٹ کر کے میرے مخالف امیدوار کو جتوایا گیا۔

اس سے علاوہ دھرنے میں سابق وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے بھی شرکت کی۔ جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان نے سڑک پر ٹائر بھی نذر آتش کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔