پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا جیل سے رہا

طیبہ کو 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 16, 2024
فوٹو: انٹرنیٹ

جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا کو رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رکن طیبہ راجا کو ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا، طیبہ کو 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

طیبہ راجہ کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں