- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار ہلاک، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی نے بتایا کہ مقتول فرنٹیر کالونی کا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا فوٹو: فائل
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار ہلاک اور خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے میٹروول فرنٹیر کالونی میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار تاج ملوک ولد بخت رحمان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے ، تاج محمد کو پولیس زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر رہی تھی، تاہم وہ دوران سفر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول اہلکار خواجہ اجمیر نگری پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی نے بتایا کہ مقتول فرنٹیر کالونی کا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا ، شاہراہ فیصل کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10/A الہ دین پارک کے قریب لال فلیٹ میں واقعے چمن ڈیکوریشن کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک50 سالہ حاجی چمن عرف چاچا ولد امین شدید زخمی ہوگئے، ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی مچھر کالونی وزیر مینشن ریلوے اسٹیشن کے قریب گھر میں کام کے دوران نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے35سالہ شمع زوجہ عبدالرحمان زخمی ہوگئی، پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی شاہ جی ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ امیر الرحمان زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔