وزارت خارجہ کی انتہائی حساس برانچ میں آتشزدگی، ریکارڈ خاکستر

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 7 جون 2014
وزارت خارجہ کی سائبر برانچ میں بیرونی دورے سے کئے گئے رابطوں کے نتیجے میں موصول ہونیوالی انتہائی اہم اور حساس معلومات کویہاں ڈی کوڈ کیاجاتاہے  فوٹو:فائل

وزارت خارجہ کی سائبر برانچ میں بیرونی دورے سے کئے گئے رابطوں کے نتیجے میں موصول ہونیوالی انتہائی اہم اور حساس معلومات کویہاں ڈی کوڈ کیاجاتاہے فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے پانچویں فلورپرقائم انتہائی حساس برانچ میں جمعہ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں کمرہ نمبر 528 کا ایئرکنڈیشنراورانتہائی حساس معلومات پرمشتمل ریکارڈ جل گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت خارجہ کی سائبر برانچ میں بیرونی دورے سے کئے گئے رابطوں کے نتیجے میں موصول ہونیوالی انتہائی اہم اور حساس معلومات کویہاں ڈی کوڈ کیاجاتاہے اوریہ برانچ پوراسال چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے، دنیابھرمیں قائم پاکستان کے سفارتخانے اور سفارتی مشنز سے موصول ہونیوالی اطلاعات کویہاں ڈی کوڈکرنیکا کام جاری رہتاہے۔

جمعہ کی رات اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے بارے میں تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ اونے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ آگ معمولی تھی اورموقع کے شواہد دیکھے جائیں تویہ شارٹ سرکٹ کاواقعہ لگتاہے ،قیمتی ریکارڈکاجل جاناالبتہ بڑانقصان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔