ایران کی 2 بڑی  گیس پائپ لائنوں پر اسرائیلی حملے کا انکشاف

اسرائیل نے گیس پائپ لائنوں پر ایک ہی وقت میں متعدد حملے کیے، رپورٹس


ویب ڈیسک February 17, 2024
اسرائیلی حملوں سے ایران کی یومیہ گیس کی پیداوار 15 فیصد متاثر ہوئی:فوٹو:فائل

ایران کی 2 اہم گیس پائپ لائنوں پر اسرائیل کی جانب سے حملے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رواں ہفتے ایران کی 2 بڑی گیس کی لائنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لاکھوں ایرانی صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مغربی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس طرح گیس کی پائپ لائنوں پر حملے کیے اس کے لیے ایران کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں مکمل معلومات اور غیرمعمولی مہارت درکار تھی۔ اسرائیل نے جامع معلومات اکٹھی کرنے کے بعد 2 ایرانی گیس لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔

ماہرین کے مطابق جن پائپ لائنوں پر حملے ہوئے ان میں سے ہرایک 1,200 کلومیٹر یا 800 میل تک پھیلی ہوئی ہے جس سے روزانہ 2 بلین مکعب فٹ قدرتی گیس منتقل کی جاتی ہے۔ حملوں سے ایران کی یومیہ قدرتی گیس کی پیداوار کا تقریباً 15 فیصد متاثر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں