- ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا اپنی سیاسی زندگی کے اہم ترین فیصلے کا اعلان
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
پی ایس ایل کے پہلے میچ کیلئے لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
لاہور: آج پی ایس ایل9 کا پہلا ٹاکرا ہوگا جس کے حوالے سے عوامی سہولت،ٹریفک کی موثر روانی اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔
مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔ میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا البتہ ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا اور موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔
مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،اچھرہ سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں جبکہ ٹھوکر،جوہر ٹاؤن،کاہنہ کی طرف سے آنے والے شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے۔ اسی طرح کینٹ، ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے۔
راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکتے ہیں۔ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔