طالبان سے مذاکرات کیلیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں بااختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

عامر خان  ہفتہ 7 جون 2014
کمیٹی میں علما، وفاقی حکومت کے دو نمائندے، خیبرپختونخوا حکومت کا نمائندہ اور دو سینئر بیوروکریٹس کو شامل کیا جائے گا فوٹو: فائل

کمیٹی میں علما، وفاقی حکومت کے دو نمائندے، خیبرپختونخوا حکومت کا نمائندہ اور دو سینئر بیوروکریٹس کو شامل کیا جائے گا فوٹو: فائل

کراچی: طالبان سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک بااختیار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کمیٹی میں علما، وفاقی حکومت کے دو نمائندے ،خیبرپختونخوا حکومت کا نمائندہ اور دو سینئر بیوروکریٹس کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی معاونت کے لیے ایک رابطہ کار کمیٹی بھی قائم کی جائے گی ،جس میں فاٹا کے پولیٹکل ایجنٹ ،اہم قبائل کے عمائدین اور ان علاقوں میں اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔