سائٹ سپرہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 17 فروری 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  کراچی: سائٹ سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ممتاز مروت کے مطابق گلشن اقبال کا رہائشی 35 سالہ نذر محمد موٹر سائیکل پر اپنے کزن سے ملنے خادم سولنگی گوٹھ آرہا تھا جیسے ہی گلی میں مڑا تو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے نذر محمد زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی کو فوری طور پر گلشن اقبال کے نجی اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے قانونی کارروائی اور اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

مقتول محنت کش تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔