- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایشا مالویہ کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی ڈراموں میں کام سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔
شو کے میزبان نے ایشا مالویہ سے سوال کیا کہ اگر آپ کو پاکستان سے پُرکشش مسلمان ہیرو کے مدِ مقابل ڈرامہ سیریل کی پیشکش ہو اور اس ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو، معاوضہ وغیرہ بھی سب طے پا جائے تو کیا آپ یہ پیشکش قبول کریں گی؟
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا انکشاف
ایشا مالویہ نے اس سوال کا جواب پُرجوش انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ میں منع نہیں کروں گی بلکہ یہ پیشکش ضرور قبول کروں گی کیونکہ میں بھی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میری پہلی ترجیح بھارت میں رہ کر کام کرنا ہوگی۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھارت میں ہی رہتے ہوئے پاکستانی ڈرامے میں کام کروں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سے محبت کرتی ہیں اور زندگی میں ایک بار اُن سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایشا مالویہ جنوری 2024 میں ختم ہونے والے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی کنٹیسٹنٹ تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔