عدلیہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، شرجیل انعام میمن

ایکسپریس اردو  بدھ 11 جولائی 2012
پیپلز پارٹی آمروں سے لڑ سکتی ہے تو ان کے چوزوں سے بھی لڑنا جانتی ہے، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو ایکسپریس

پیپلز پارٹی آمروں سے لڑ سکتی ہے تو ان کے چوزوں سے بھی لڑنا جانتی ہے، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی: وزیراطلاعات سند ھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جن کو پیپلزپارٹی سے لڑنا ہے وہ کھل کرسامنے آئیں اداروں کے پیچھے سے لڑنا چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی جب بدترین آمروں سے لڑ سکتی ہے تو ان آمروں کے پیدا کردہ چوزوں سے بھی لڑنا جانتی ہے۔

پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون کسی کی بے عزتی کے لیے نہیں بنایا گیا ہے لیکن اخلاقی سچ کو بولنے کا حق ہر پاکستانی کو ہے، انھوں نے کہا کہ عدلیہ اپنے دائرہ کار میں رہے ڈکٹیشن نہ ہی آمروں سے لی ہے اور نہ ہی آمرانہ سوچ والے کسی جج سے لینگے،

شرجیل میمن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کسی کے سامنے نہیں جھکے گی جن کو سیاست کا شوق ہے نوکری چھوڑ کر الیکشن لڑیں، انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف کو وردی میں الیکشن کی اجازت دینے والے اور اس کے کالے قوانین کو نظریہ ضرورت کے تحت قبول کرنے والوں سے انصاف کی امید نہیں رکھی جا سکتی ان لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔