پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور

ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا


ویب ڈیسک February 19, 2024
(فوٹو سوشل میڈیا)

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور ہوگئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔

ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کررکھا ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں