خیبرپختونخوا اور فاٹا میں مزید 4 پولیو کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جون 2014
رواں برس ملک بھر میں پولیو کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
فوٹو: فائل

رواں برس ملک بھر میں پولیو کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو وائرس سے متاثرہ مزید 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں برس اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ماما خیل کی ساڑھے 3 سالہ مدیحہ اور مٹھا خیل کی ڈیڑھ سالہ حلیمہ جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے مچاس کی 2 سالہ لائبہ اور 2 سالہ الیسا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں اس مہلک بیماری کے باعث زندگی بھر کے لئے معذور بچوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے اور دیگر ملکوں میں اس مرض کے اضافے کی وجہ سے پاکستانیوں پرانسداد پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔