پاکستان میں ایکس کی سروس معطل عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے

ملک بھر میں گزشتہ تین روز سے ایکس کی سروس غیر اعلانیہ طور پر بند ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین پریشان ہیں


ویب ڈیسک February 20, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) کی معطلی پر گلوکار عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے۔

گلوکار نے ایکس پر دو پوسٹوں میں نہایت سخت الفاظ میں طنزیہ طور پر سروس کی بندش پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوسٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ سب بند کردو، انسان بھی بند کردو، کھانا بھی بند کردو، ہوا بھی بند کردو۔

دوسری پوسٹ میں گلوکار نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا 'صرف بے غیرتی اور بے ایمان بند نہ کرنا، باقی سب بند کردو'۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ تین روز سے ایکس کی سروس غیر اعلانیہ طور پر بند ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں